بہترین اسٹیٹ ایجنٹ بننے کے مشورے

February 02, 2020

اسٹیٹ ایجنٹ گفتگو میںماہر، وسیع معلومات اور مارکیٹنگ میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور بدلتی مارکیٹ کےساتھ ساتھ خود کو اس کے مطابق ڈھالتے رہتے ہیں۔ ایک انتہائی مسابقت والی ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میںاپنا وجود برقرار رکھنے کیلئے آپ کو بہرحال غیر معمولی اقدامات سے گزرنا پڑے گا اور اگر آپ اس پیشے میں نووارد ہیں اور تعلیم کےحصول کے دوران ہی پارٹ ٹائم ریئل اسٹیٹ ایجنٹبن کر اپنی آمدنی میںاضافے کے خواہش مند ہیںتو آپ کو ماہرین کے مشوروںپر عمل پیرا ہونا پڑےگا ۔

جب آپ بحیثیت ایک اسٹیٹ ایجنٹ اس کارِ زار میںاتریں تو ہوسکتاہے کہ اسے کیریئر بنانے یا کلائنٹ بیس بنانے کا سوچ کر آپ کا ارادہ ڈانوا ڈول ہوجائے، اسی لئے ہم نے سالہا سال اس مید ان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے تجربہ کار اسٹیٹ ایجنٹس سے مشورے طلب کیے تاکہ آپ کی رہنمائی میں مدد کرسکیں۔

اپنی موجودگی کا احساس دلائیں

ٓٓآپ کیلئے سب سے اہم مشورہ یہی ہے کہ آن لائن اور مقامی کمیونٹی میں اپنی شناخت یا موجودگی کو یقینی بنائیں۔ ایجنٹس کومقامی ایونٹس میں شرکت کرنی چاہئے، نئے تعلقات استوار کرنے چاہئیں اور پرانے کلائنٹس سے رابطہ میں رہنا چاہئے۔

اس کے علاوہ مقامی سطح پر موجود ریئل اسٹیٹ کے لوگوں سے میل جول رکھنا اور ان کے تجربات سے استفادہ بھی کرنا چاہئے۔ نئی نسل چونکہ انٹرنیٹ کی جادوگری سے واقف ہے، لہٰذا آپ کو فوری طور پر اپنی آن لائن موجودگی کی طرف جانا چاہئے اور تحقیق کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہئے۔

سیکھنے کا عمل جاری رکھیں

آپ ایک خاص عمر کو پہنچنے کے بعد بھی یہ نہیںکہہ سکتے کہ میںاب ’عقلِ کُل‘ہوں۔ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیںہوتا، اس لیے زندگی کے ہر شعبے میںہر فرد کو سیکھتے رہنے کی جستجو کرنی چاہئے۔ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو نت نئی چیزیںسیکھنے میں پیسہ اور وقت دونوں لگانا چاہئے۔ چند ایک جائیداد کی خرید و فروخت سے منافع حاصل کرنے کا مطلب یہ نہیںکہ آپ ایک کامیاب ریئل اسٹیٹ ایجنٹ بن گئے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے کلائنٹس کی ضروریات پوری ہونے تک ان کا ساتھ نہ چھوڑیں۔

اس ضمن میںاگرآپ کو اسپیشلائزیشن یا ٹریننگ کی ضرورت ہے تو وہ بھی کر گزریں، ایسا کرنےسے آپ کو ہی فائدہ ہوگا۔ دفتر میں لگے آپ کے حاصل کردہ سرٹیفیکٹس پر جب کلائنٹ کی نظر پڑے گی تو اسے یہ اطمینان ہوگا کہ وہ صحیح جگہ آیا ہے اور اس کی توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔

رابطے میںرہیں

آپ کسی بھی کلائنٹ کو اچھا سا مکان دلواکر اپنی ساکھ میںاضافہ کرلیتے ہیں، لیکن اس بات کو بھولنے میں آپ کو چھ ماہ بھی نہیںلگیںگے۔ اس کیلئے آپ کو ایک سادہ سا کلینڈر بنانا ہے کہ آپ کو ہر تین چار ماہ بعداپنے کس کلائنٹ سے رابطہ کرنا ہے اور اس کے طرز رہائش یا مسائل کے بارے میںبات چیت کرنی ہے۔

آپ کا مطمئن کسٹمر آپ کا نام دوسروں کو تجویز کرسکتا ہے۔ اگر اسضمن میںپرانے کلائنٹس کو چھوٹے موٹے تحفے جیسے وال کلاک یا کوئی آرٹ ورک بھیج دیا جائے تو اس سے آپ کا کلائنٹ بیس مضبوط اور کلائنٹ کے ذہن میں آپ کا نام محفوظ رہے گا۔

کامیابیوں کا ریکارڈ رکھیں

اگر آپ کے پاس گزشتہ کامیابیوں کا ریکارڈ ہے تو آپ بڑے فخرسے اسے اپنے نئے کلائنٹ کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ آپ علاقے کے حساب سے بھی اپنی کامیابیوں کا ذکر کرسکتے ہیں، یہ عمل آپ کی ساکھ میں اضافے اور کامیابی کی ضمانت بن سکتا ہے۔

آپ کو صرف ایک دو افراد کیلئے نہیںبلکہ کمیونٹی کیلئے بھی کاوشیں کرنی چاہئیں۔ آ پ نے اپنے کلائنٹ کیلئے خرید وفروخت سے ہٹ کر بھی جو خدمات انجام دی ہوں،ان کا بھی ریکارڈ رکھنا چاہئے اور غیر محسوس طریقےسے کلائنٹس سے ان کا ذکر کردینا چاہئے۔

کسی ایک چیز میں اسپیشلائزیشن کریں

بہت سے ایجنٹس سارے کام کررہے ہوتے ہیں یعنی رہائشی اور کمرشل جائیداد کی خرید وفروخت یا انھیں کرائے پر دینے کا کام کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ صرف ایک ہی چیز پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ اگرآپ کسی ایک چیز میںیکتا وماہرہیں تو پھر آپ اپنے کلائنٹس کو اعلیٰ خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔

اسپیشلائزیشن سے نہ صرف آپ کی ایک فیلڈ میں صلاحیتیںبہتر ہوتی ہیںبلکہ آپ اس مخصوص ایریا کے ماہر بن جاتے ہیں۔ البتہ اگرآپ ایک فیلڈ میںاپنی اسپیشلائزیشن کی بدولت کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں تو پھر دوسرے میدانوںمیںطبع آزمائی کرنے میںکوئی حرج نہیں۔

آن لائن پرسنل برانڈنگ

اگرآپ اپنی ایک ویب سائٹ بنالیتے ہیں تو اس کا فائدہ ہو سکتا ہے۔ آجکل ہر چیز گوگل کی جاتی ہے، جب آپ کا متوقع کلائنٹمکان کی تلاش کے لیے گوگل پر سرچ کرے گا تو اسے آپ کا نام اور ویب سائٹ بھی نظر آجائے گی، تاہم اس کیلئے آپ کو پیشہ ورانہ سوچ اپنانے کی ضرورت ہے ۔

آپ کے پیج پر آپ کی اسٹوری، موجودہ فہرست، انفرادی تاثرات اور سوشل میڈیا کانٹیکٹ ہونے ضروری ہیں،یعنی ہر لحاظ سے یہ ویب سائٹ کلائنٹس کیلئے پُرکشش ہو۔ اس ویب سائٹ اور پرسنل برانڈ کو فروغ دینے کیلئے سوشل میڈیا کو استعمال کریں،جو دورِ جدید کا بہترین ٹول ہے۔ اس سے آپ کو اپنے کسٹمر بڑھانے کا مو قع ملے گا۔

کلائنٹس کی قدر کریں

صرف پیسہ کمانا ہی آپ کا مطمح نظر نہیںہونا چاہئے بلکہ آپ کو اپنے کلائنٹس کی قدر بھی کرنا ہوگی اور ان سے عمدہ تعلقات استوار رکھنا ہوں گے۔ ایجنٹ اور کسٹمر کا تعلق مختصر مدت کا ہوتاہے لیکن اعتماد کا رشتہ برسوںقائم رہتا ہے۔

اگر آپ کی کسی سے خریدوفروخت کی ڈیل نہیںبھی ہوتی تب بھی آپ کے تعلقات میںکسی قسم کی دراڑ نہیں آنی چاہیے کیونکہ کچھ پتہ نہیںمستقبل میںکس کو کس کی ضرورت پڑ جائے۔