کراچی میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

February 06, 2020

کراچی کے علاقے گلشن حدید موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹماٹر سے بھری پک اپ تیز رفتاری کے باعث کھڑے ٹرالر سے ٹکرائی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد سوزوکی پک اپ میں سوارتھے۔