فرض نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر دعا پڑھنا

February 07, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :- میں نے لوگوں کو دیکھا ہے کہ فرض نماز کے بعد پیشانی پر ہاتھ رکھ کر کچھ پڑھتے ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے ؟

جواب :- فرض نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا مختلف احادیث میں منقول ہے :"بِسمِ اللہ الّـذي لَا الٰہَ إلاّ ھُوَ الرّحمٰنُ الرَحِيمُ، اللّٰھمُ أَذھبْ عَني الھَمّ والحُزن" (کنزالعمال: 7/53 ۔ مجمع الزوائد: 10/63 رقم: 971 16)بزرگوں سے بھی مختلف اذکار منقول ہیں، مثلا ًیا قوی یا نور یا علیم وغیرہ۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk