جاز اور ہواوے میں نوجوانوں کو تکنیکی طور پر بااختیار بنانے کا معاہدہ

February 07, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان کی معروف ٹیلی مواصلاتی کمپنی جاز اور ہواوے کے درمیان نوجوانوں کو تکنیکی طور پر بااختیار بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے،ہواوے نالج فیکٹری کے عنوان سے شروع کردہ اقدام کے تحت نیشنل انکیوبیشن سنٹر (این آئی سی) میں شروع ہونیوالے اسٹارٹ اپس کو بلا معاوضہ ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کی جائیگی، اس کا اعلان ڈپٹی سی ای او ہواوے پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ احمد بلال مسعودنے این آئی سی میں تیسری اور چوتھی جماعتوں کی حالیہ گریجویشن تقریب پرکیا، بارہ ہفتے کا جامع ٹریننگ پروگرام ابتدائی طور پر تین مرحلوں پر مشتمل ہوگا جس میں بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کا احاطہ کیا جائیگا،ہر مضمو ن ہفتہ وار کلاسوں میں شامل کیا جائیگا، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اکانومی اور جدید ترین رجحانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے، اس موقع پرسی ای او جازعامر ابراہیم نے کہا کہ ایک ایسے شعبے میں جو متحرک اور ہمیشہ بدلتا رہتا ہے۔