ہفتے کے آخری روز بھی مندی، 100 انڈیکس581 پوائنٹس کم ہوگیا

February 08, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، فروخت کادبائو جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے ، 100 انڈیکس میں 581 پوائنٹس کی مزید کمی ،سرمایہ کاری مالیت 95ارب 86کروڑ روپے گھٹ گئی ،شیئرز کے لین دین میں گزشتہ روز کی نسبت 6.57کروڑ روپے کا اضافہ ،ٹریڈنگ ویلیو بھی جمعہ کو ایک روز پہلے کی نسبت 94کروڑ 69لاکھ روپے زیادہ رہی ،تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سےخریداری کی بجائے فروخت کا رحجان غالب رہا جس سے کے باعث دن بھر مندی کے بادل منڈلاتے رہے اور اختتام پر 100انڈیکس 580.77 پوائنٹس کی کمی سے 40143.63پوائنٹس پر آگیا جبکہ 30 انڈیکس میں 258.94 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس سے یہ 18454.51 پوائنٹس پر بند ہوا، آل شیئرز انڈیکس میں 355.55 پوائنٹس کم ہوئے جس سے یہ کم ہو کر اختتام پر 28042.82 پوائنٹس پر آگیا ،جمعہ کو مارکیٹ میں کل 355کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 47کے بھاو میں اضافہ،291کے بھائو میں کمی جبکہ 17کے بھائو مستحکم رہے جمعہ کو 19کروڑ 35لاکھ 61ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو کہ گذشتہ روز کی نسبت 6کروڑ 57لاکھ 32ہزار شیئرز زیادہ تھا،کاروباری حجم میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ کی ٹریڈنگ ویلیو بھی 94کروڑ 69لاکھ 19ہزار روپے زیادہ رہی لیکن سرمایہ کاری مالیت 95ارب 86کروڑ 63لاکھ روپے گھٹ گئی ،جمعہ کو مارکیٹ میں ٹرن اوور کے لحاظ سے میپل لیف، لوٹے کیمیکلز ، یونٹی فود ،اور ہیسکول پیٹرولیم نمایاں رہے ۔