سونے کی قیمت 450 روپے کم ہوگئی

February 08, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت450روپے کمی سے 90250 روپے فی تولہ ہو گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالرز کے اضافے کے بعدفی 1568ڈالر فی اونس ہو گئی لیکنعالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت450روپے کمی سے 90250،دس گرام سونے کی قیمت386 روپے کمی سے 77375 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1000روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔