یورپی ممالک میں پاکستانی سبزیوں اور فروٹ کی مقبولیت میں اضافہ

February 08, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی مصنوعات کی جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اور جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ نمائش میں پاکستانی برآمد کنندگان کو 25 ملین ڈالرکے سبزی و فروٹ اور ان کی مصنوعات کی برآمدی آرڈر ملے ہیں ، نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان پویلین کا انعقاد کیا، نمائش میں شریک پاکستانی وفد کے سربراہ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمدنے برلن سے فون پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نمائش میں پاکستانی سبزیوں و فروٹ کی مصنوعات میں خریداروں نے بہت دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے ، اور نمائش میں 8 پاکستانی کمپنیوں نے اسٹالز لگائے تھے، جن پر لوگوں کا رش رہا، خاص طور پر جوس بنانے والی کمپنیویوں نے پلپ اور آلو کی خریداری زیادہ دلچسپی لی۔