مرتضٰی وہاب نے این ای ڈی یونیورسٹی میں سائیکل پر سواری کی

February 08, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے تحت، انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرزپاکستان،کراچی کے تعاون سے ”ہیلتھی فرائیڈے“ کے تسلسل کو جار ی رکھتے ہوئے وزیرِاعلی سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضی وہاب نے بھی جامعہ کو کاربن نیوٹرل بنانے میں کردار ادا کیا، جامعہ کی عائد کردہ پابندی کا احترام کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے مین گیٹ سے ایڈمنسٹریشن بلاک سائیکل پر سواری کی۔ہیلتھی فرائیڈے کو سراہتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جامعہ این ای ڈی کا یہ ماحول دوست اقدام ہے، جامعہ نے ناصرف یہاں کے طالب علموں کوبلکہ تھر انسٹی ٹیوٹ سے طالب علموں کو بلواکرپودے لگواکرسرسبز کراچی، سرسبز سندھ اور سرسبز پاکستان کے نظریے کو فروغ دیا۔