آسٹریلیا میں طوفانی بارشیں

February 08, 2020

آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی حصے میں طوفانی بارش سے جنگلات کی آگ سے نمٹنے والے فائر فائٹرز کو ریلیف مل گیا۔

طوفانی بارش کے باعث سڈنی میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ،جہاں 24 گھنٹوں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

سڈنی میں پیر تک 360 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز میں اس وقت 42 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ بارش کے نتیجے میں آگ پر قابو پانے میں آسانی ہوگی۔

کوئنز لینڈ کے مختلف حصوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔