ہفتے کے آغاز میں شدید مندی، 100 انڈیکس 847 پوائنٹس کم ہوگیا

February 11, 2020

ہفتے کے آغاز میں شدید مندی،100انڈیکس 847پوائنٹس کم ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، فروخت کا دبائو برقرار،نئے کاروباری ہفتے کا آغاز بھی شدیدمندی پر ہوا ،مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ نکالنے کا رجحان، 100انڈیکس میں 847پوائنٹس کی کمی ، 40ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا ، سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 42ارب 40کروڑ 10لاکھ روپے گھٹ گئی ، 300 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں ،کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 6.59 فی صدکم رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 846.93 پوائنٹس کی کمی سے 39296.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 357کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 47 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں 300میں کمی اور 16میں استحکام رہا ۔اس طرح 84.03 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب 42ارب 40کروڑ 10لاکھ روپے کی کمی ہوئی۔