انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے بڑھ گیا

February 11, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.52روپے سے بڑھ کر 154.57روپے اور قیمت فروخت 154.62 روپے سے بڑھ کر 154.67 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154.30 روپے اور قیمت فروخت 154.60 روپے مستحکم رہی۔