فارم ایچ بھرنے والے برآمد کنندگان کی فہرست طلب

February 11, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ نے فارم ایچ بھرنے والے برآمد کنندگان کی فہرست طلب کرلی، فا رم بھرنے والوں کے ریفنڈ ز کا مسئلہ تین دن میں حل کیا جائے گا ، چیئرمین ایف بی آر سے بات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ٹیکسٹائل صنعت سے منسلک مختلف ایسوسی ایشنز کے 14 رکنی وفد نے گورنرہاؤس میںملاقات کی ۔ وفد میں معروف صنعت کار زبیر موتی والا، احمد چنائے ، جاوید بلوانی ، یٰسین صادق ، شیخ شفیق اوررفیق گوڈیل سمیت دیگر شامل تھے ۔ملاقات میں برآمدات کے ریفنڈز ، بجلی ،گیس اور پانی سمیت درپیش مسائل ، انڈسٹری کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے فارم H بھرنے والے برآمد کنندگان کی فہرست طلب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ جن برآمد کنندگان نے فارم ایچ جمع کرائے ہیں ان کے ریفنڈ ز کا مسئلہ تین دن میں حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل مصنوعات زرمبادلہ کے ذخائربڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، ایکسپورٹ کے ریفنڈ ز کے لئے چیئرمین ایف بی آر سے بات کریں گے ۔