برازیل ، طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

February 12, 2020

برازیل میں گذشتہ دنوں آنے والی تیز بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔

سیلاب کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں ، متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ۔

دوسری جانب لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔