امریکا: 144واں ویسٹ منسٹر کینل ڈاگ شو

February 13, 2020

امریکا: 144ویں ویسٹ منسٹر کینل ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا۔

امریکا میں 144ویں ویسٹ منسٹر کینل ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا، سبا نامی پوڈل نے میدان مار لیا۔

نیویارک میں 144 ویں ویسٹ منسٹر کینل کلب ڈاگ شو مین ہٹن کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہوا، اس چار روزہ ڈاگ شو میں سبا نامی پوڈل نے ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

رواں برس شو میں 200 سے زائد مختلف جسامت اور اقسام سے تعلق رکھنے والے کم و بیش 3 ہزار کتوں نے حصہ لیا۔ ڈاگ شو میں کتوں نے سوئمنگ اور جمپنگ سے لے کر ڈانس سمیت مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔

جیتنے والے کتے کو کپ اور اسناد دی گئیں، جبکہ دیگر کتوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔