خیبرپختونخوا، انسداد پولیو مہم کا آغاز

February 14, 2020

صوبہ خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

وزیر صحت کے پی کے تیمور سلیم جھگڑا نے بچے کو ویکسین پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا، اس دوران وزیر صحت سلیم جھگڑا کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ 67 لاکھ 52 ہزار 326 بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیر صحت نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 17 سے 21 فروری تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ پولیو کی پانچ روزہ قومی مہم جاری ہے ۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق لاہور میں جاری 5 روزہ مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے 18 لاکھ 66 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مہم کے دوران لاہور میں 5470 ٹیمیں پولیو کے قطرے پلائیں گی۔