’انٹرمٹنٹ فاسٹنگ‘ کیا ہے ؟

February 14, 2020

لمبے وقفے کے بعد کھانا کھانے کو’انٹرمٹنٹ فاسٹنگ‘ کہا جاتا ہے جس کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

انٹر مٹنگ فاسٹنگ میں انسان کم وقفے کے لیے کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے تاہم اس دوران سادے پانی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرز عمل میں باقاعدگی بہت لازم ہے۔

انٹر مٹنگ فاسٹنگ کئی طریقوں سے کی جا سکتی ہے

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کو اس طریقہ کے مطابق تجویز کیا جاتا ہے کہ وہ صبح ناشتہ کریں اس کے بعد بھوک لگنے تک کسی غذاکا استعمال نہ کریں، اس دوران 6 سے 8 گھنٹے کا وقفہ لیا جا سکتا ہے ۔

دوسرے طریقے کے مطابق دن کا پہلا کھانا دوپہر 12 بجے کھائیں اور دوسرا کھانا شام 4 سے 8 کے درمیان کھا لیں، یہ طریقہ ایک ہفتہ تک جاری رکھیں۔

تیسرے طریقےکے مطابق 7 دنوں میں ایک پورےدن کے لیے غذا کا استعمال چھوڑ دیں اور دوسرے دن خواتین 500 کیلوریز جبکہ مرد 600 کیلوریز کا استعمال کر سکتے ہیں جبکہ تیسرے دن دوبارہ کھانا چھوڑیں اور چوتھے دن بتائی گئی محدود کیلوریز کا استعمال کر یں۔

چوتھے طریقے کے مطابق ہفتے میں کسی بھی دو دن 24 گھنٹوں کے لیے غذا کا استعمال چھوڑنا ہے۔

پانچویں طریقے کے مطابق ہفتے کے 7 دنوں میں ایک دن نارمل غذا لیں اور دوسرے دن مکمل 24 گھنٹوںکے لیے روزہ رکھیں یا پھر کچھ کیلوری پر مشتمل غذا کا استعمال کریں۔

چھٹے طریقے کے مطابق 7 دنوں کے شام 4 بجے سے 8 بجے کے درمیان ایک کھانا اپنی مرضی سے کھا سکتے ہیں جس میں کیلوریز کی کوئی پابندی نہیں جبکہ صبح 4 سے 12 بجے تک کم مقدار میں سبزیاں اور پھل استعمال کر سکتے ہیں۔

آٹھویں طریقے کے مطابق تینوں وقت کا کھانا کھائیں مگر کیلوریز نہایت کم استعمال کریں اور 7 دنوں کے دوران 3 دن میں کسی ایک وقت کا کھانا چھوڑ دیں۔

انٹرمٹنٹ فاسٹنگپر ماہرین کیا کہتے ہیں ؟

ماہرین غذائیت کے مطابق انٹرمٹنٹ فاسٹنگ انسانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے، یہ ایک بہترین عمل ہے جس میں انسانی جسم سے فاضل مادے خارج ہو جاتے ہیں، اعضاء کو سکون ملتا ہے، دماغ تیز کام کرتا ہے اور انسان خود کو ہلکا اور متحرک محسوس کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انٹر مٹنگ فاسٹنگ کو بے قاعدگی سے کرنے کے نتائج برے ہوسکتے ہیں جس سے قوت مدافعت ، جگر، گردے، بال ، جلد سمیت دیگر اعضاء پر منفی اثرات آ سکتے ہیں ۔

انٹر مٹنگ فاسٹنگ کے دوران ان غلطیوں سے احتیاط برتیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران مثبت نتائج کے لیے مرغن غذاؤں، جنک فوڈ، چینی ، تیل ، گھی اور گندم کا استعمال کم کر دیں اور صحت بخش غذاؤں کا استعمال کریں جیسے کہ سبزیاں، پھل، تازہ پھلوں کا جوس، سوپ، مچھلی، چکن وغیرہ۔

انٹر مٹنگ فاسٹنگ کے دوران جب روزہ کی حالت میں ہوں تو اس وقت صرف سادہ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور آرٹیفشل شوگر، مشروبات اور کاربن ڈرنکس سے پر ہیز کریں۔

بغیر چینی کے چائے، کافی، بلیک کافی، سبز چائے لے سکتے ہیں۔