نسیم شاہ اور حسن علی PSL کیلئے کلئیر قرار

February 14, 2020

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حسن علی کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے کلئیر قرار دے دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حسن علی کو پی سی بی میڈیکل پینل نے کلئیر قرار دیا ہے، اب دونوں کرکٹرز پی ایس ایل میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

حسن علی نے پسلیوں کی انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے این سی اے میں ری ہیب کیا تھا جبکہ نسیم شاہ بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں پسلیوں کی تکلیف کا شکار ہو ئے تھے۔

واضح رہے کہ حسن علی پشاور زلمی اور نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پی ایس ایل فائیو میں نمائندگی کریں گے۔