بدین: پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صورتحال تشویشناک

February 14, 2020

بدین: پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صورتحال تشویشناک

صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آنے کے بعد صورتحال تشویشناک ہوگئی۔

گزشتہ 3 سال میں پولیو کے کئی کیسز کی تصدیق کے بعد علاقے میں پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پیدا ہوگئی ہے۔

بدین کے باغ محلے کی 3 سالہ مسکان کے پولیو سے متاثر ہونے کی حال ہی میں تصدیق ہوئی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین کے قطرے نہ پلانے کے سبب اب معذوری معصوم مسکان کی زندگی کا روگ بن گئی ہے۔

17 فروری سے ایک مرتبہ پھر علاقے میں پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس میں 3 لاکھ 93 ہزار 619 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

گزشتہ تین سال کے دوران ضلع کے 3 بچوں میں پولیو کی سرکاری سطح پر تصدیق ہوچکی ہے جو لمحہ فکر ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیو مہم کو موثر بنانے کے لیے نہ صرف متعلقہ افسران بلکہ والدین بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔