سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ

February 14, 2020

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گولڈ کی قدر میں سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قدر میں 85 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 77 ہزار 803 روپے ہے۔

سونے کی قدر میں حالیہ اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہے، جہاں سونےکی قدر 3 ڈالر اضافے کے بعد 1576 ڈالر فی اونس ہوچکی ہے۔