ہنگری میں دنیا کی سب سے بڑی کتاب تیار

February 14, 2020

ہنگری میں دنیا کی سب سے بڑی کتاب تیار

یوں تو آپ نے لوگوں کو کتابیں لکھتے اور پڑھتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب دیوہیکل کتاب شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔

جی ہاں، ہنگری کے گاؤں جسکی آبادی صرف 300 افراد پر مشتمل ہے لیکن یہاں دنیا کی سب سے بڑی کتاب رکھی گئی ہے جسے مکمل طور پر ہاتھوں سے بنایا گیا ہے جسے درمیان سے کھولنے کے لیے چھ افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہنگری سے تعلق رکھنے والے کاغذ سازی کے ماہر شخص کی تیار کردہ کتاب کا وزن 1420 کلوگرام ہے جس کی لمبائی 4.18 میٹر اور چوڑائی 3.77 میٹر ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کتاب میں کل 346 صفحات ہیں جس میں ہنگری کے جانوروں اور پودوں کا تذکرہ ہے جسے خوبصورت تصاویر سے سجایا گیا ہے جبکہ کتاب پرچڑھی جلد بھی روایتی انداز میں ہی ہاتھ سے لگائی گئی ہے۔

اس حوالے سے Béla Vargaکا کہنا تھا کہ کتاب کی تیاری کیلئے جو کاغذ ڈھالا گیا اس کے لیے خاص میزیں اور سامان سوئزرلینڈ سے منگوایا گیا تھا جبکہ ارجنٹینا سے گائے کی کھال سے بنا چمڑا خریدا گیا تھا۔ کتاب کے سارے کنارے لیزر شعاعوں سے تراشے گئے اور کاغذ ایک خاص فیکٹری سے منگوایا گیا جو آسٹریا میں واقع ہے۔

کتاب کی پرنٹنگ کے لیے آرڈر پر ایک بڑا پرنٹر بنوایا گیا جو بڑے بڑے اشتہارات چھاپتا ہے۔

ہمارا نازک فطری اثاثہ کے عنوان سے بنائی گئی یہ کتاب اب بھی دنیا کی سب سے بڑی کتاب ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جلد درج کروایا جائیگا اور اس مقصد کیلئے اسی کتاب کی چھوٹی کاپی بھی بنائی گئی ہے۔