ہاٹ ائر بیلون بنا شادی کا منڈپ

February 15, 2020

ہاٹ ائر بیلون بنا شادی کا منڈپ

تھائی لینڈ میں ویلنٹائین ڈے پر جوڑوں کا انوکھا انداز، ہاٹ ائر بیلون کو شادی کا منڈپ بنا دیا۔

ویلنٹائن ڈے کا تہوار جہاں دنیا بھر میں محبت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے وہیں تھائی لینڈ میں 26 جوڑوں نے اس خصوصی دن کو اپنی زندگی کا یادگار دن بنانے کے لیے کچھ انوکھا کرنے کی ٹھانی۔

چیانگ راے شہر میں سفید لباس میں ملبوس دلہنوں نے اپنی شادی کے لیے ہاٹ ائر بیلون کا انتخاب کیا اور شادی کے اس پُر مسرت موقع پر اپنے دولہا کے ساتھ سیر کے لیے روانہ ہوگئیں۔