کونسے اجزاء چہرے کیلئے مضر ہیں؟

February 15, 2020

ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کا چہرہ خوبصورت نظر آئے جبکہ اُس کی رنگت گوری ہو اور اِس مقصد کے حصول کے لیے خواتین بنا سوچے سمجھے اپنے چہرے پر مختلف قسم کے اجزاء لگانے سے بھی نہیں گھبراتیں اور اُن کو جو جیسی ہدایت کرتا ہے وہ اُسی طرح کے کیمیکلز وغیرہ اپنے چہرے پر لگا لیتی ہیں۔

بعض اوقات کچھ خواتین کو چہرے پر کیل مہاسے اور ایکنی جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اِن مسائل کے خاتمے کے لیے ڈاکٹرز اُن کو مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے چہرے پر ہاتھ نہ لگائیں۔ اِن مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے ہم اپنے چہرے پر کچھ ایسی اجزاء کا استعمال بھی کرلیتے ہیں جو ہمارے چہرے کی صحت کو خراب کر دیتے ہیں۔ اِن اجزاء میں باڈی لوشن، گرم پانی وغیرہ شامل ہیں۔

چہرے کو خراب کر دینے والےاجزاء:

باڈی لوشن:

اکثر لوگ باڈی لوشن اپنے چہرے پر بھی لگاتے ہیں جس سے اُن کے چہرے کی صحت خراب ہوجاتی ہے۔

سردیوں میں موسم خُشک ہونے کی وجہ سے ہم باڈی لوشن کا استعمال زیادہ کرتے ہیں اور ہم وہ ہی لوشن اپنے چہرے پر بھی لگالیتے ہیں جو کہ چہرے پر ایکنی کی وجہ بنتا ہے۔

باڈی لوشن میں ہمارے چہرے کے لوشن کے مقابلے میں نمی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اِسی وجہ سے اِس کو چہرے پر لگانے سے منع کیا جاتا ہے۔

انڈے کی سفیدی:

اگر ہم انڈے کے فوائد کی بات کریں تو بالوں اور چہرے کے لیے انڈے کے بہت سے فائدے ہیں۔ انڈے کی سفیدی کو بھی اگر چہرے پر لگایا جائے تو اِس سے ہماری جلد اچھی ہوتی ہے لیکن اگر آپ کے چہرے پر الرجی ہے اور اُس دوران آپ اپنے چہرے پر انڈے کی سفیدی لگاتے ہیں تو اِس سے آپ کے چہرے کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور آپ کو جِلد کے انفیکشن جیسے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

گرم پانی:

گرم پانی بھی ہمارےچہرے کی صحت کو خراب کرتا ہے، جیسے زیادہ ٹھنڈا پانی چہرے پر استعمال نہیں کرنا چاہیے اِسی طرح زیادہ گرم سے بھی منہ دھونے سے ہماری جِلد خراب ہوجاتی ہے۔

اِسی لیے سردی ہو یا گرمی آپ جب بھی اپنا منہ دھوئیں تو پانی کا درجہ حرارت نارمل ہونا چاہیے۔