آسٹریلیا، مگرمچھ نے ڈرون کو دبوچ لیا

February 15, 2020

مگرمچھ نے ڈرون دبوچ لیا

آسٹریلیا میں مگرمچھ نے ڈرون کیمرے پر حملہ کرکے اُس کو دبوچ لیا۔

کبھی کبھی ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جن کی توقع نہیں ہوتی۔ ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا کے گروٹی آئی لینڈ میں اُس وقت پیش آیا جب ایک فوٹو گرافر نے اپنے ڈرون کیمرے کی مدد سے پانی میں موجود ایک مگرمچھ کی قریب سے تصاویر لینے کی کوشش کی۔

ڈرون جیسے ہی اُس کے قریب پہنچا مگرمچھ نے اُس کو پرندہ سمجھ کر دبوچ لیا تاہم ڈرون کی خوش قسمتی کہ وہ مگرمچھ کے جبڑے سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔