خیبر پختونخوا میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے

February 15, 2020

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے، رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 10 ہوگئی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق تحصیل بیٹنی کے 22 ماہ اور 18 ماہ کے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تحصیل سرائے نورنگ میں 17 ماہ کا بچہ جبکہ تحصیل لکی مروت میں 11 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ای او سی کے مطابق رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 10 ہوگئی، جن میں 9 کیسز ضلع لکی مروت اور ایک ٹانک سے رپورٹ ہوا ہے۔