لڑکے نے چھلانگیں لگا کر زمین ہلا ڈالی

February 15, 2020

لڑکے نے چھلانگیں لگا کر زمین ہلا ڈالی

روس کے شہر ماسکو سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈینس کسلیٹسن کو اس وقت خوف سے نبرد آزما ہونا پڑا جب انہوں نے زمین کو ہلتے ہوئے محسوس کیا۔

کچھ دیر بعد اسے یہ احساس ہوا کہ زمین قدرتی طور پر نہیں ہل رہی بلکہ اس کی وجہ اُس کا زمین کے مخصوص حصے پر کھڑے ہونا ہے۔

اس تمام تر صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈینس کسلیٹسن نے اس جگہ پر تیزی سے اچھلنا شروع کردیا جس کے باعث زمین اور مزید تیزی کے ساتھ ہلنا شروع ہوئی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، تاہم اس ویڈیو کو شیئرکرنے والے نے زمین کے اس طرح ہلنے کی وجہ بھی بتادی۔

درحقیقت 21 سالہ کنسٹرکشن ورکر ڈینس ایسی جگہ پر اچھل کود کر رہے ہیں جو پہلے سے ہی جھاڑیوں اور کائی کی وجہ سے کچھ حد تک ٹھوس ہوچکی ہے جس پر ایک شخص کھڑا ہو سکے یا چل سکے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اس پر بہت جوش کے ساتھ اچھل رہا ہے جبکہ وہ اس زمین کے ہلنے سے محظوظ بھی ہورہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ اس شخص کو اس کی گہرائی کا بخوبی اندازہ ہے۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ ’یہ دلدلی علاقہ ہے، لیکن پھر بھی آپ اس پر چل سکتے ہیں کیونکہ اس میں گھاس اُگ چکی ہے۔‘