نوابشاہ : بختاور گرلز کیڈٹ کالج میں یوم والدین کے حوالے سے تقریب

February 16, 2020

نواب شاہ (بیورو رپورٹ) بختاور گرلز کیڈٹ کالج میں یوم والدین کے حوالے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس ائز مارشل غلام عباس گھمن نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا دن میں گرلز گیڈٹ کے نام کرتا ہوں بچیوں نے بہترین پرفامنس کی ہے جو قابل تحسین ہے، ایئر وائس مارشل غلام عباس گھمن نے کہا کہ گرلز کیڈٹس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 27 فروری کو بھارت کا غرور خاک میں ملایا تھا اور اب ستائس فروری کو پاک فضائیہ کراچی میں بھارت کو منہ توڑ جواب کی سالگرہ منائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہم دشمن کی ہر جارحیت کا بھر پور جواب دیں گے ائر وائس مارشل نے کہا کہ پاکستان 27 رمضان المبارک کو وجود میں آیا تھا پاکستان قائم ہے اور قیامت تک رہے گا انہوں نے کہا کہ بختاور گزلر کیڈٹ کالج میں بچیوں کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی گزلر کیڈٹ کالج قائم کرنے والوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں کہا کہ انشاء اللہ ملکی دفاع میں گزلر کیڈٹس نمایاں کردار ادا کرِیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں آج کی تقریب میں گزلر کیڈٹس کو مستقبل کی جنرل اور پائیلٹ کے روپ میں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزلر کیڈٹ کالج میں بچیوں کو تعلیم دلوانے والے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ناقابل تسخیر ہے فوج نے دہشت گردی کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی ہے پاک فوج کے ہر رینک کے آفیسر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادت پائی ہے بعد ازاں ائر وائس مارشل نے طالبات اور اساتذہ میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔