شہدادپور پولیس اسٹیشن کا انٹرنیٹ عدم ادائیگی پر عارضی طور پر منقطع

February 16, 2020

شہدادپور (نامہ نگار) شہدادپور تعلقہ کے ہیڈ پولیس اسٹیشن کے رپورٹنگ سینٹر کا انٹرنیٹ عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث عوام کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگ اپنی این سی داخل کروانے کیلئے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔شہر کے باشعور حلقوں نے ایس ایس پی سانگھڑ سے اپیلکی ہے کہ انٹر نیٹ کی سہولت کو بحال کروا کر شہریوں کو اذیت سے بچایا جائے ۔