ڈگری : فروس ایجوکیشنل سسٹم کے زیراہتمام سائنسی و فوڈ میلہ

February 16, 2020

ڈگری(نامہ نگار) ڈگری کے فروس ایجوکیشنل سسٹم ایلیمنٹری اسکول کے زیراہتمام ہفتے کے روز فروس سائنسی و فوڈ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈگری کے سینئر صحافی اور سندھ یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ کے کوآرڈینیٹر اشفاق احمد اشفی افتخار احمد رانا نصیر احمد قریشی وسیم احمد قریشی دیپک کمار راج کمار نےاسکول منیجمنٹ کے ذمہ داران کے ہمراہ اسکول کے بچوں کی جانب سے لگائے گئے فوڈز اسٹالز اور سائنسی ماڈلز کا دورہ کیا۔ صحافیوں نے بچوں کی صلاحیتوں اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈگری میں سائنسی و فوڈ میلے میں خواتین ۔بچوں اور اسکولوں کے طلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔