ٹنڈو الہ یار : الخدمت فائونڈیشن کے تحت یوم حیا کے حوالے سے تقریب

February 16, 2020

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) الخدمت فاونڈیشن کے ذیلی ادارے آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ٹنڈو الہ یار میں یومِ حیا کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام انچارج محمد سلمان ارشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن ٹنڈوالہ یار میں 102 یتیم بچوں کی کفالت کررہا ہے۔ ہر مہینے بچوں کی کردار سازی کے حوالے سے سرگرمی کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ماہرِ تعلیم اور سینئر استاد جناب نصیر الدین قائم خانی، امیرِ ضلع جماعت اسلامی دیدار حسین بھرانی، ضلعی کوآرڈینیٹر آرفن فیملی سپورٹ پروگرام حاجی شفیق مغل، سماجی کارکن شوکت قائمخانی ، ایڈمنسٹریٹر الخدمت اسپتال محمد یونس قائم خانی ، یاسین کمبوہ ، الخدمت فائونڈیشن ٹنڈوالہ یار والنٹیئر ڈیسک کے انچارج معین الدین زئی اور پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ سر نصیر الدین قائم خانی نے بچوں کو حیا کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔حاجی شفیق احمد مغل اور دیدار حسین بہرانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیا ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حیا مومن کی زندگی کا لازمی جزو ہے ۔ محمد یونس قائم خانی نے نے کہا کہ کسی بھی فرد یا معاشرے میں حیا کا ہونا زندگی کی علامت ہے۔ معین الدین زئی کا کہنا تھا کہ اس فتنے کے دور میں بچوں کو اسلامی تعلیمات کے حوالے سے شعور دینا الخدمت فائونڈیشن کا بہت صالح عمل ہے۔یاسین کمبوہ نے بچوں سے سوالات و جوابات کیے پروگرام میں بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔