منشیات کا جرم ثابت ہونے پر دو مجر مو ںکو قید اور جرمانے کی سزا

February 16, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے منشیات برآمدگی کیس کا فیصلہ سنا دیا‘ جرم ثابت ہونے پر دو مجر موں کو 5,5 سال قید اور 50,50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ سیکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عباس سیال کی عدالت میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی‘ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دو مجر مو ں کو 5,5 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ محمد اصغر اور نذیر جمالی کو 50,50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ مجرمان کے خلاف ہٹڑی اور اے سیکشن تھانے میں 2019ءمیں مقدمات درج کئے گئے تھے‘ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 10 کلو چرس برآمد کی تھی۔