بغیر سرپرستی کے شہید عظیم بلوچ باکسنگ ٹورنامنٹ قابل تعریف ہے،عبدالرشید

February 16, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ مکرانی پاڑے میں ریلوے ٹریک کے ساتھ بغیر کسی حکومتی سرپرستی او ر گراؤنڈ کے جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوانوں نے شہید عظیم بلوچ باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی یوتھ حیدرآباد کے زیر اہتمام کینٹ زون میں ”شہید عظیم بلوچ“ باکسنگ ٹورنامنٹ مکرانی پاڑہ مکی شاہ روڈ حیدرآباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے رنگ آپ کو متحد ہونے کا جذبہ فراہم کریں گے۔اگر ممبر صوبائی اسمبلی آپ کی آواز نہیں پہنچا سکتا تو میں آپ کے مسائل کو سندھ اسمبلی کی آواز بناؤں گا۔ باکسنگ ٹورنامنٹ میں کراچی سے میر پور خاص 25ٹیموں نے حصہ لیا۔