براہ راست رپورٹنگ کے دوران رپورٹر کی شامت آگئی

February 16, 2020

عراق، براہ راست رپورٹنگ کرنے والے رپورٹر کی شامت آگئی

براہ راست موسم کا حال بتانے والے عراقی رپورٹر کی منچلوں نے درگت بنا ڈالی۔

براہ راست رپورٹنگ کے دوران بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات رونما ہوتے ہیں جس کے باعث خبر دینے والا خود خبر بن جاتا ہے۔ کچھ ایسی ہی صورتحال ایک عراقی رپورٹر کے ساتھ پیش آئی جو بغداد میں موسم کا حال بتاتے بتاتے وہاں موجود منچلوں کی جانب سے پھینکے جانے والے برفانی گولوں کا نشانہ بن گیا۔

تاہم اس رپورٹر کی ہمت کی داد دینی چاہیے جس نے اپنی رپورٹ پوری کرنے تک اس بمباری کا مقابلہ کیا۔