ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستانی وفد پیرس پہنچ گیا

February 16, 2020

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستانی وفد پیرس پہنچ گیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں شرکت کےلیے پاکستانی وفد پیرس پہنچ گیا۔

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہورہا ہے، پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 21 فروری تک جاری رہنے والے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو دیے گئے نکات کے حوالے سے کیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان فنانشل ایکشن ٹاس فورس کی گرے لسٹ سے نکالنے یا ستمبر 2020ء تک مزید مہلت دینے سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں اس کے بلیک لِسٹ میں جانے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔