عامر سپرلیگ کے ذریعے پاکستان ٹیم میں واپسی کیلئے پرامید

February 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر پر امید ہیں کہ ٹورنامنٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں دوبارہ جگہ ملے گی۔اتوار کو کراچی میں اوپن میڈیا سیشن میں انہوں نے کہا کہ وائٹ بال سے پرفارم کرنا ہے، اچھی کارکردگی دکھا کرٹیم میں واپس آؤں گا۔ کپتان عماد وسیم نے کہا کہ خوش قسمتی ہے کہ ہمیں پاکستان میں کرکٹ واپس ملی ہے۔ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نمبرایک بنوانے میں پی ایس ایل کا بڑا کردار ہے۔ پی ایس ایل دنیا کی دو بڑی لیگز میں سے ایک ہیں۔