اسپینسر آئی اسپتال، بینائی سے محروم 4 افراد کی قرنیہ کی پیوندکاری

February 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پر اسپینسر آئی اسپتال، بلدیہ عظمیٰ میں چار مزید قرنیہ بلا تاخیر پیوند کاری کے ذریعے بینائی سے محروم افراد کی آنکھوں میں کامیابی سے لگا دیئے گئے ۔قبل ازیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اسپنسر آئی اسپتال ڈاکٹر بیربل گینانی نے لائنز کلب کے ابوبکر کریم کی جانب سے چار قرنیہ (کورنیا) کا عطیہ وصول کیا، واضح رہے کہ اسپینسر آئی اسپتال میں طویل مدت کے بعد دوبارہ شروع کئے جانے والے قرنیہ کی پیوند کاری کے آپریشن میں اب تک 21 افراد کی آنکھوں میں قرنیہ لگا کر ان کی بینائی بحال کی ہو چکی ہے۔