سعید غنی کا بیان، پسما کا ردعمل

February 17, 2020

کراچی (پ ر) ہم ہر اس شخص’ ادارے’ حکومت کے ساتھ ہیں جو نہ صرف تعلیم بلکہ تعلیم گاہ اور طلباء کی بہتری کے لئے کچھ کر نا چاہتا ہے ہم دو قدم آگے بڑھ کر اس جد و جہد میں ہر ممکن اس کا ساتھ دیں گے ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئر مین شرف الزماں نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کہ اس بیان پر کہ ’’ میں وزیر تعلیم سندھ ہوں پر میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا مجھے اپنے ڈپارٹمنٹ کے افسران اساتذہ اور بالخصوص طلبہ کی ضرورت ہے میرا ساتھ دیں ہم مل کر بہتری لائیں گے’’ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پسما گزشتہ برس سے تعلیمی سیشن میں تبدیلی کی مخالفت کرتی رہی ہے کیوں کہ اس تبدیلی میں بہتری نہیں ابتری تھی ۔