رائیونڈمیں معمولی تلخ کلامی پرایک شخص قتل کر دیا گیا

February 17, 2020

چوہنگ،مانگامنڈی ( نامہ نگاران ) راےونڈ کے نواحی گاؤں بھچوکے ماھجہ میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص آس محمد کو قتل کر دیا گیا ۔ آس محمد کا عبدالغفور سے معمولی بات چیت پر جھگڑا ہوا تھا تو ملزم عبدالغفور نے آس محمد کے سر پر ڈنڈا دے مارا جس سے آس محمد موقع پر ہی جا ں بحق ہوگیا پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔