ایس ڈی اوزکومستقل کرنے کیلئے انٹرویو مکمل

February 17, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)ملک بھر کی پانچ بجلی کمپنیوںمیں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ایس ڈی او ز کو مستقل کرنے کے لئے انٹرویو مکمل ہو گئے، جن کمپنیوںمیںانٹرویو مکمل ہوئے ان میں لیسکو، میپکو، گیپگو، فیسکو، حیسکو شامل ہیں، پیپکو کے ڈائریکٹر ہیومن ریسوریس صغیر احمد کے مطابق سیپکو ، پیسکو، آئیسکو اور کیسکو میں امیدواروں کے انٹرویو آئندہ ہفتے ہوگے، جن کمپنیوںمیں انٹرویو مکمل ہو چکے ہیں انکے تقرر نامے مقامی کمپنیاں جلد جاری کر دیں گی۔