کورونا وائرس، ریسٹورنٹس نے کھانا گھر پر پہنچانے سے انکار کردیا

February 17, 2020

کورونا وائرس کی وجہ سے چین میں ریسٹورنٹس اور دیگر کمپنیز نے صارفین کو کھانے پینے کی اشیاء گھر پر پہنچانے سے انکار کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صارفین کو کھانا گھر منگوانے کی صورت میں عمارت سے باہر یا کچھ فاصلے پر فراہم کیا جائے گا۔

کمپنیز کا کہنا ہے کہ ایسا ملازمین اورصارفین دونوں کے لئے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر کیا ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 16سو 65 افراد ہلاک اور 68 ہزار 500 متاثر ہیں۔ ہلاک اور متاثرہ افراد کی بڑی تعداد کا تعلق چین سے ہے۔