ایلٹن جان نمونیا کا شکار، کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

February 17, 2020

ایلٹن جان اچانک شدید نمونیا کا شکار ہوگئے

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سرایلٹن جان اچانک شدید نمونیا کا شکار ہوگئے جس کے سبب انہیں کنسرٹ ادھورا چھوڑنا پڑگیا۔

آکلینڈ کے ماؤنٹ اسمارٹ اسٹیڈیم میں گانا گاتے گاتے سر ایلٹن جان کی آواز بند ہوگئی، اس موقع پر وہاںموجود ہجوم نے تالیان بجائیں مگر سرایلٹن جان گانا نہیں گا سکے۔

سر ایلٹن جان نے وہاںموجود شائقین سے کہا کہ میں گا نہیں پا رہا، مجھے جانا پڑے گا، مجھے معاف کر دیں۔