سنگاپور ، 5روزہ بین الاقوامی ایئر شو کا اختتام پذیر

February 17, 2020

سنگاپور ، 5روزہ بین الاقوامی ایئر شو کا اختتام پذیر

سنگاپور میں پانچ روزہ بین الاقوامی ایئر شو اختتام پذیر ہوگیا۔

اس پانچ روزہ انٹرنیشنل ایئر شو میں سنگاپور کے ہوا بازوں سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ایکروبیٹک ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ درجنوں طیارے ایئر شو میں اُڑان بھرتے دکھائی دیئے۔

بین الاقوامی ایئر شو میں سیکڑوں طیارے نمائش کیلئے پیش کئے گئے جبکہ ماہر پائلٹس نے جہاز،ہیلی کاپٹر،ہاٹ ایئر بلون اور پیراشوٹ جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیاجسے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا ۔

آسمان پر اُڑتے بل کھاتے طیاروں کو دیکھ کر بچے بھی بیحد لطف اندوز ہوئے۔