حبیب بینک کا نیویارک میں اپنی برانچ بند کرانے کا اعلان

February 17, 2020

حبیب بینک لمیٹڈ نے نیویارک میں اپنی برانچ رضاکارانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیویارک میں حبیب بینک کی برانچ 31 مارچ 2020 سے بند کی جا رہی ہے، اعلامیہ حبیب بینک برانچ بند کرنے کا اقدام نیویارک کے اسٹیٹ بینکنگ قوانین کے تحت کیا جارہا ہے۔

اعلامیہ حبیب بینک کے مطابق نیویارک برانچ کی رضاکارانہ بندش کے بعد امریکا میں حبیب بینک کی کوئی برانچ آپریٹ نہیں کرے گی جبکہ حبیب بینک پاکستان، دیگر ملکوں میں اپنے کلائنٹس کی یو ایس ڈالر بینکنگ ضروریات پوری کرتا رہے گا۔

اعلامیہ حبیب بینک کا کہنا ہے کہ حبیب بینک نیویارک برانچ بند کرنے میں تعاون پر نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ فائنانشل سروسز اور نیویارک کے فییڈرل ریزروبینک کا شکر گزار ہے۔

اعلامیہ حبیب بینک کا کہنا ہے کہ حبیب بینک نیویارک برانچ بند کرنے میں تعاون پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بھی شکر گزار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیار کی پاسداری اور پروٹوکول ہمارے بزنس کا حصہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حبیب بینک بین الاقوامی معیار کی پاسداری کرتے ہوئے پروگریسو بینکنگ پریکٹس کے عزم پر قائم ہے۔