بل گیٹس نے کورونا کو بہت بڑا چیلنج قرار دے دیا

February 17, 2020

بل گیٹس نے کوروناکو بہت بڑا چیلنج قرار دےدیا

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کوروناوائرس کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس نے افریقا میں وبائی صورت اختیار کی تو ایک کروڑ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکی شہر سیاٹل میں کانفرنس سے خطاب میں بل گیٹس نے کہا کہ کوروناوائرس افریقی ملکوں تک پہنچا تو ناقابل کنٹرول وبا کی صورت اختیار کرجائے گا، جہاں صحت کی سہولیات اس کی نگرانی اور کنٹرول نہیں کرسکیں گی۔

بل گیٹس نے کہا کہ عالمی سطح پر پھیلنے والی یہ وبا ان چند چیزوں میں سے ہے جو نظامِ صحت، معیشتوں کی تباہی اور لاکھوں اموات کی وجہ بن سکتی ہے ۔