ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا بیٹی کے ساتھ رقص

February 17, 2020

ملائشیا کے 94 سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد کی بیٹی کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم مہاتیر محمد ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران اپنی بیٹی مرینہ مہاتیر کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پروگرام رونگینگ نائٹ کے فنڈ ریزنگ ڈنر کا تھا جس میں وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنی بیٹی کے ساتھ رقص کیا۔

اس ایونٹ میں سابق سینئر سول ملازمین، ہائی کمشنرز اور سفیروں نے بھی شرکت کی۔