آج سے پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، ڈاکٹر یاسمین راشد

February 17, 2020

پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کاپولیو کے بارے میں سےپیغام

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ دسمبر کے بعد آج سے انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ابھی تک اس سال میں پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پانچ روز میں دو کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 30 ہزار ہیلتھ ورکرز ڈیوٹی انجام دیں گے اور ان میں سے 45 ہزار ورکرز موبائل یونٹس کے ذریعے کام کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ساڑھے چار ہزار ورکرز ٹرانزٹ پوائنٹس پر ہوں گے اور جو لوگ سفر کررہے ہیں وہاں پر انہیں سہولت فراہم ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر سرکاری اسپتال میں پولیو بوتھ بنا دئیے گئے ہیں کیونکہ انسداد پولیو کے دو قطروں سے اپاہج ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے پولیو ورکرز کی سیکورٹی کےحوالے سے کہا کہ پولیو ورکرز کے ساتھ سیکورٹی کا مکمل بندوبست ہے، حکومتی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک بھی بچہ اس ویکسینیشن سے رہ گیا تو دوبارہ سے اس بیماری کی روک تھام کے لئے کام کرنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں بتانا چاہتی ہوں کہ ان دو قطروں سے کبھی بھی کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے چھوٹے شہروں کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے جارہے ہیں۔