بالوں کو سیدھے، ملائم بنانے کے 4 آسان طریقے

February 17, 2020

نرم و ملائم، چمکدار اور سلجھے ہوئے بال بھی خوبصورتی میںشمار کیے جاتے ہیں ، خواتین بالوں کو نرم ملائم اور سیدھا بنانے کے لیے کیمیکل یا ہیئر اسٹریٹنر کا سہارا لیتی ہیں جس کے نتیجے میں بال روکھے، بے جان اور گرنے لگتے ہیں ۔

ہر خاتون کے بال دوسری سے مختلف ہوتے ہیں ، کسی کے قدرتی طور پر سلکی اور سیدھے بال ہوتے ہیں جبکہ کچھ خواتین کے بال گھنے، کرلی ، روکھے اور فریزی ہوتے ہیں ۔

اگر آپ کو سلکی اور سیدھے بال پسند ہیں تو کیمیکل کے ذریعے یا اسٹریٹنر کے استعمال سے انہیں سیدھا کرنے کے بجائے مندجہ ذیل بتا ئے گئے چند گھریلو نسخے اپنا لیجئے، جن سے آپ کے بال خراب ہونے کے بجائے صحت مند، گھنے، چمکدار ہونے سمیت سلکی بھی ہو جائیں گے ۔

اگر آپ کو اچانک کسیتقریب میں جانا ہے تو ان ٹوٹکوں سے آپ اپنے بالوں کو نقصان پہنچائے بغیر سلکی لُک دے سکتی ہیں :

کیلے اور دہی کا ماسک

کیلے اور دہی کو ہم وزن لے کر میش کر کے ماسک بنا لیں ، اب اس مرکب کو 20 منٹ کے لیے بالوں کی جڑوں سے سِروں تک لگائیں اور 20 منٹ کے بعد بالونکو کسی کم کیمیکل والے شیمپو سے دھو لیں، سوکھنے پر بال سلکی، ملائم اور چمکدار ہو جائیں گے ۔

دھنیے کے پتے

مارکیٹ سے عام اور سستا مل جانے والا دھنیہ بالوںکے لیے بہترین خصوصیات کا حامل ہے ، دھنیے کے پتوں کو پیس لیں اور اس میں آدھا کپ پانی ملا کر پتوں کا گودا نکال لیں، اب اس پانی کو ایک دن کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں، ایک دن بعد 15 منٹ کے لیے اسے سر پر لگائیں اور 15 منٹ بعدبالوںکو شیمپو کر لیں۔

انڈے میں زیتون یا کاسٹر آئل ملائیں

ایک انڈے میں زیتون یا کاسٹر آئل ملائیں اور اسے یک جان ہونے تک پھینٹ لیں ، اب اس ماسک کو بالوں پر لگائیں،30 منٹ تک لگا رہنے دیں، 30 منٹ بعد بالوں کو کسی اچھی خوشبو والے شیمپو سے دھو لیں تاکہ انڈے کی بد بو بالوں سے نکل جائے ۔

اس طریقے سے آپ کے بال چمکدار اور نہایت نرم ملائم ہو جائیں گے ۔

وٹامن ای اور مائیونیز

مائیو نیز میں وٹا من ای کو اچھی طرح سے مکس کر لیں ، اب اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں اور 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بالوں کو دھو لیں اور کنڈیشنر لگا نے سے پر ہیز کریں، اگر کوئی اچھی خوشبو والا سیرم لگانا چاہیں تو لگا لیں۔ اس طریقے سے بال بغیر کسی کیمیکل کے اور اسٹریٹنر کے بے حد نرم، ملائم اور سلکی ہو جائیں گے ۔