برسلز: یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس شروع

February 17, 2020

برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

اجلاس کے تیسرے سیشن میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی شریک ہوں گے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سے متنازع شہریت بل پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

بھارت نے یورپین پارلیمنٹ (ای پی) کی قرار داد موخر کرنے پر اجلاس میں شریک ہوکر وضاحت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سے انڈیا یورپین یونین سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔