عمران خان، ڈبی ابراہمز کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں، شفق محمد

February 17, 2020

عمران خان، ڈبی ابراہمز کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں، شفق محمد

یورپین پارلیمنٹ کے سابق رکن شفق محمد نے وزیراعظم اور حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر گروپ کی اس چئیرپرسن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں جنہیں بھارت نے دہلی ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا ہے۔

بھارت کے متنازع شہریت بل پر یورپین پارلیمنٹ میں بریگزیٹ سے قبل قرارداد پیش کرنے والے شفق محمد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ کسطرح برطانوی پارلیمنٹ کی رکن اور پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر گروپ کی چئیر پرسن مس ڈبی ابراہمز کا بھارتی ویزہ اس وقت منسوخ کر دیا، جب وہ دہلی ائیرپورٹ پہنچی تھیں۔

اس موقع پر بھارتی حکام نے ان کے ساتھ ہتک آمیز سلوک بھی کیا، جب یہ واقع پیش آیا تو ان کے ہمراہ ایک بھارتی نژاد کونسلر بھی موجود تھیں۔

شفق محمد نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ڈبی ابراہمز کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں آزاد کشمیر بھی جانے کیلئے کہیں، تاکہ وہ خود دیکھ سکیں کہ دونوں ممالک میں کتنا فرق ہے۔