طاقتور روسی کا نو افراد کو اکٹھے کاندھے پر اُٹھانے کا مظاہرہ

February 17, 2020

طاقتور روسی کا نو افراد کو اکٹھے کاندھے پر اُٹھانے کا حیرت انگیز مظاہرہ۔


یوں تو دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کیلئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں، تاہم اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت و طاقت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس روسی شہری کو ہی دیکھ لیں، جو ایک نہ دو بلکہ 9 لوگوں کو اپنے کاندھوں پر اُٹھانے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

روس کے شہر Rostov-on-Don سے تعلق رکھنے والے پاور لفٹر نے جسمانی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک درخت کے تنے پر 9 افراد کے گروپ کو لادا اور پھر 715 کلو وزن کے ساتھ توازن برقرار رکھنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس طاقتور روسی کے اس اسٹنٹ پر وہاں موجود افراد بھی حیران رہ گئے اور اُسکی مہارت کو خوب سراہا۔