باکسنگ ایونٹ اکھاڑا بن گیا

February 17, 2020

باکسنگ ایونٹ اکھاڑا بن گیا

برطانیہ میں ہونے والا جونیئر باکسنگ ایونٹ اکھاڑا بن گیا، جہاں نوجوانوں نے ایک دوسرے پر کلہاڑی، کرسیوں اورفائر ایکسٹنگوشر کا آزادانہ استعمال کیا۔

کوونٹری شہر میں ہونے والے باکسنگ ایونٹ کو اس ہنگامہ آرائی کے بعد روک دیا گیا اور پولیس کو بلا لیا گیا۔

واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔